Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

دو اجلاسوں میں عوام کو مایوسی ملی، لیگی رہنما

اپ ڈیٹ 14 مئ 2020 04:30pm

 

لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دو اجلاسوں میں عوام کو مایوسی کے سوا ‏کچھ نہیں ملا۔ مِسنگ پرسن کے بیورو سے رابطہ کر کے وزیراعظم کو تلاش کیا ‏جائے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ایک بہت بڑے کرائسز کو جھوٹ تلے دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ احسن اقبال بولے کہ خدشہ ہے پانچ ارب ڈالر امداد کا پیسہ خسارہ میں جھونک ‏دیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں شاہد خاقان عباسی ،احسن اقبال اور خواجہ آصف  نے پریس ‏کانفرنس کی۔

شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا ‏گیا۔دو اجلاسوں میں عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا۔ملک کا وزیر صحت ‏پارلیمنٹ اجلاس میں نہیں۔مِسنگ پرسن کے بیورو سے رابطہ کر کے وزیراعظم کو ‏تلاش کیا جائے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کرائسز کے دوران بھی حکومت اور اسکے حوارویوں کی لوٹ ‏مار جاری ہے۔ایک بہت بڑے کرائسز کو جھوٹ تلے دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ‏حکومت معاملے سے نمٹنے کیلٗے مکمل ناکام ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں کروونا سے نمٹنے کا کوئی پلان ہیں۔پاکستان دنیا ‏کے سامنے مذاق بنتا چلا جارہا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ وزیر خارجہ کہہ رہے ہیں ہم ‏سندھ فتح کرنے جارہے ہیں ہم اٹھارہوں ترمیم ختم کرنے جارہے ہیں۔ہمیں خدشہ ہے ‏پانچ ارب ڈالر امداد کا پیسہ خسارہ میں جھونک دیا جائے گا۔